اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں جہاز ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک - جہاز

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ جہاز بنٹین صوبہ سے روانہ ہوا تھا اور اس کے بعد یہ ڈوب گیا۔ حادثے کے دوران جہاز میں مجموعی طور سے 16 افراد سوار تھے۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 20, 2020, 9:53 PM IST

انڈونیشیا کے آبنائے سونڈا میں ایک جہاز کے ڈوب جانے سے دس افراد لاپتہ ہوگئے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ سنیچر کو لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ جہاز بنٹین صوبہ سے روانہ ہوا تھا اور اس کے بعد یہ ڈوب گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش اور بچاؤ مہم کے لئے درجنوں کی تعداد میں بچاؤ اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دس افراد لاپتہ ہیں اور انہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو ہوئے اس واقعہ میں جہاز پر سوار چھ لوگ بچ گئے ہیں۔

حادثے کے دوران جہاز میں مجموعی طور سے 16 افراد سوارتھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details