جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں آٹھ کروڑ 51 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اب تک 18 لاکھ 43 ہزار 143 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر میں جان لیوا اور موذی وبا کورونا وائر س ’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 2.06 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.51 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
موذی وبا کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں دوسرا ملک ہندوستان ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 99.46 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے فعال کیسز کم ہوکر 2.43 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 649 ہوچکی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77.33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس موذی وبا سے اب تک 1.96 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32.03 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 57،730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے 27.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 65،164 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں 26.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 75،137 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے ترکی میں 22.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 21،488 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 21.55 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 75،332 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس کورونا سے اب تک 19.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 50،837 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے 17.83 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 34،791 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 16.75 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 43،965 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے اب تک 16.40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 43،482 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
میکسیکو میں اب تک 14.48 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 1.27 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
پولینڈ میں جان لیوا کورونا کے 13.18 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 29،119 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 12.43 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 55،540 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یوکرین میں 11.07 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 19،630 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 11.00 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 29،577 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 10.18 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 37،773 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔