اردو

urdu

ETV Bharat / international

کرغزستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 506 ہوئی - the number of corona victims in kyrgyzstan is 506

کرغزستان میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 17 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 506 ہو گئی ہے۔

the number of corona victims in kyrgyzstan is 506
کرغزستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 506 ہوئی

By

Published : Apr 18, 2020, 9:03 PM IST

کرغزستان کے رسپونس سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 506 ہوگئی، جس میں 116 ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

کرغزستان میں اب تک اس عالمی وباء سے پانچ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ 13 مریضوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے ملک کے دارالحکومت سمیت کچھ شہروں میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو اسےایک وبائی مرض قرار دیا تھا۔ دنیا بھر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 22.3 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details