اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - corona effected worldwide

روسی صدر ولادیمیر پتن نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے، تاہم انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کا عروج پر ہونا باقی ہے۔

f
fgh

By

Published : Apr 21, 2020, 1:10 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 1:36 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ فی الحال عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار 367 ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ 70 ہزار 436 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک متاثرین میں سے 6 لاکھ 46 ہزار 862 مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ویڈیو

روسی صدر ولادیمیر پتن نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے، تاہم انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کا عروج پر ہونا باقی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ عارضی طور پر ایک ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے تاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں لوگوں کے آنے پر پابندی عائد کی جا سکے۔

خیال رہے کہ حکومتوں پر پابندیاں کم کرنے کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے تاکہ لاک ڈاون کے سبب پیدا ہونے والے معاشی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔ جرمنی میں ، شراب کی فیکٹریز کو مستقل طور پر بند کرنے کا خطرہ ہے۔ امریکہ میں، کورونا وائرس کے سبب کوئلے کی صنعت میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

ان سب کے درمیان بعض مواقع پر کچھ راحت کی بھی خبریں ہیں۔ مثلا جنوبی کوریا میں اتوار کو محض 8 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ گذشتہ دو ماہ سے مسلسل بڑھتے معاملات میں یہ پہلا ایسا دن ہے جب یہ شمارہ ایک ڈزٹ میں رہ گیا ہے۔

نیویارک میں کورونا سے روزانہ ہونے والی اموات کی تعداد دو ہفتوں سے زائد کے دوران اپنے سب سے نچلی سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو کسی متاثر شخص کے چھینکنے یا کھانسنے کے دوران نکلنے والے انتہائی باریک ذرات کے ذریعہ منتقل ہوتا ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 1:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details