وزارت صحت نے پیر کو اپنے بیان میں کہا 'حال کے معاملہ میں 37 سالہ چینی شہری کی شناخت ہوئی ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہے، اس کی حالت اب مستحکم ہے مجموعی طور پریہ یو اے ای میں کورونا وائرس کا نوواں کیس ہے'۔
یو اے ای میں کورونا وائرس کا نوواں معاملہ
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے نوواں معاملہ سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔
یو اے ای میں کورونا وائرس کا نوواں معاملہ
وزارت صحت نے کہا کہ مریضوں کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں چیک اپ بھی شامل ہے، ان نو مریضوں میں سے حال ہی میں دو لوگ مکمل طور ٹھیک ہو گئے ہیں جبکہ چھ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین میں سامنے آیا تھا جو بعد میں 25 ممالک میں پھیل گیا، چین میں کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 16 سو سے زیادہ ارفراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریبا 70000 افراد اس سے متاثر ہیں۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 2:27 PM IST