امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کو قطر بھیج دیا ہیں تاکہ وہ امریکا اور طالبان کے امن معاہدے پر دستخط کریں جس کی ان کی پیش گوئی 19 سالہ پرانی جنگ کا خاتمہ ہوسکتی ہے اور امریکی فوجی واپس آسکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 'میری ہدایت پر سکریٹری خارجہ مائک پومپیو طالبان کے نمائندوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے، جبکہ سکریٹری دفاع مارک ایسپر افغانستان حکومت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے'
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'اگر طالبان اور افغانستان کی حکومت ان وعدوں پر عمل کرتی ہے تو ہمارے پاس افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور اپنے فوجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے ایک مضبوط راستہ حاصل ہوگا'۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے مہم کے وعدے کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 'میں نے امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے فوجیوں کو گھر واپس لانا شروع کروں گا اور جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم اس وعدے پر خاطر خواہ ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ جنگ زدہ خطے میں امن لا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ 'یہ وعدے ایک نئے افغانستان میں قیام امن کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو القاعدہ، داعش اور کسی بھی دوسرے دہشت گرد گروہ سے آزاد ہے جو ہمیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔