اردو

urdu

منگولیا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ

By

Published : Mar 10, 2020, 3:06 PM IST

منگولیا میں ایک فرانسیسی شہری کی کووڈ۔19 کی جانچ پازیٹیو آنے سے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

The first case of the Corona virus in Mongolia
منگولیا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ

کمیشن کے سربراہ الجیسیخان اینختوشین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا 'کورونا وائرس سے متاثر 57 سالہ مریض فرانس کا شہری ہے جو 2 مارچ کو اولان بٹور شہر آیا تھا'۔اس کے ساتھ ہی منگولیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس مانا جارہا ہے۔

منگولیا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ

انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں وہ نیگیٹیو پایا گیا تھا لیکن سنیچر سے اسے ہلکا بخار شروع ہوگیا جس کے بعد اس کی دوبارہ جانچ کی گئی اور ابتدائی جانچ میں وہ وائرس سے متاثر پایا گیا۔

مریض اس وقت ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے ڈونوگووی صوبے میں ہے۔ افسران نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور صفائی کا خیال رکھنے کے لئے الرٹ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details