ایرانی کابینہ کی میٹنگ سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت تک وائرس کے خلاف نبرد آزما رہنا پڑے گا جب تک اس کا علاج اور ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی، کچھ صوبوں میں وبا کی شدت کم ہونا شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کا پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا تھا جو اب تک 2900 سے زائد زندگیاں لے گیا ہے جبکہ 48 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔