اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چین سے دو تقریبا دو گنی

اس جان لیوا وائرس نے بڑے پیمانہ پر اپنا پاؤں پھیلا لیا ہے۔ اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چین سے دو تقریبا دو گنی
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چین سے دو تقریبا دو گنی

By

Published : Mar 24, 2020, 9:41 PM IST

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں اس جان لیوا وائرس نے بڑے پیمانہ پر اپنا پاؤں پھیلا لیا ہے۔ اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی حالات سنگین ہیں۔

ایران میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤجاری ہے۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1812 ہو چکی ہے جبکہ 23 ہزار49 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے۔

جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 111 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 8961 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں۔چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 557افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 ہزار،847 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details