اردو

urdu

ETV Bharat / international

چینی سفیر نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا - چین نے امریکہ پر تنقید کی

دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی بےحد تناؤ بھرے تعلقات، حال ہی میں اور خراب ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے چین پر کورونا وائرس کے سلسلے میں معلومات چھپانے کا الزام لگایا اور ہانگ کانگ سکیورٹی قانون کی سخت مذمت کی

سدف
سفد

By

Published : Jun 10, 2020, 5:43 PM IST

روس میں چین کے سفیر جھانگ ہانہوئی نے بدھ کو کہا کہ چین کے خلاف امریکہ کے الزامات کو پوری طرح سے سیاسی شکل دی گئی ہے اور بیجنگ روایتی طورپر فائدہ مند تعاون کے لئے تیار ہے۔

مسٹر جھانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ہم مانتے ہیں کہ امریکہ کی طرف سے یہ اکساوے اور حملے صرف نامناسب اور سیاسی ارادے والے ہیں۔ پوری طرح سے امریکی ارادوں کو سیاسی شکل دی گئی ہے اور یہ خاص طورپر سرد جنگ کی ذہنیت پر مبنی ہے'۔

سفیر نے کہا چین انصاف،برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر امریکہ سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی بےحد تناؤ بھرے تعلقات حال ہی میں اور خراب ہو گئے ہیں۔امریکہ نے چین پر کورونا وائرس کے سلسلے میں معلومات چھپانے کا الزام لگایا اور ہانگ کانگ سکیورٹی قانون کی سخت مذمت کی ۔امریکہ کا خیال ہے کہ اس قانون سے علاقے کی خودمختاری کو خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details