اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران پر ہتھیاروں کی پابندی کی میعاد ختم - ایران

ایران پر ہتھیاروں کی پابندی کی میعاد ختم ہونے کے بعد ایران نے امریکہ کے خلاف سفارتی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے، جس نے ایران کے خلاف ہتھیاروں سے متعلق پابندی کی میعاد میں توسیع کی کوشش کی تھی۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 26, 2020, 6:56 PM IST

ایران پر اقوام متحدہ کی سکوریٹی کاونسل کی جانب سے عائد ہتھیاروں کی خرید و فروخت والی پابندی کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ اب روایتی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے لیے ایران مکمل طور پر آزاد ہو گا۔

بلاشبہ ایران نے امریکہ کے خلاف سفارتی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے، جس نے ایران کے خلاف ہتھیاروں سے متعلق پابندی کی میعاد میں توسیع کی کوشش کی تھی۔

پابندی کی میعاد ختم ہونے کے بعد ایران اس بات کے لیے مکمل طور پر آزاد ہو گا کہ وہ فوجی ساز و سامان مثلا ٹینک، ہیلی کاپٹر، فوجی گاڑیاں، جنگی طیارے اور بڑی تعداد میں آرٹلری (توپ خانہ) کی خرید و فروخت کر سکے۔

اس سلسلے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہتھیاروں کی فروخت کرنا اب بھی اقوام متحدہ کے ریزولیوشن کی خلاف ورزی ہے۔

امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ایران کے خلاف پابندی عائد کرے گا، لیکن دیگر ممالک کے تعاون کے بغیر اس پابندی کا اثر جزوی ثابت ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details