اردو

urdu

ETV Bharat / international

لاکھوں طلبا نے تھائی لینڈ میں تین ماہ کے بعد اسکول کا رخ کیا

تھائی لینڈ میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ خطرہ والے تفریحی مقامات جیسے پبز اور مساج پارلرز بھی بدھ سے دوبارہ گراہکوں کا خیرمقدم کرسکتے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 1, 2020, 10:28 PM IST

تھائی لینڈ میں تین ماہ کے لاک ڈاون کے بعد پہلی بار بدھ کے روز لاکھوں تھائی بچوں کے لئے سرکاری اسکولز دوبارہ کھول دیے گئے۔

ویڈیو

ملک میں سبھی اسکولز 18 مارچ سے بند ہیں، لیکن حالیہ دنوں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسکولوں میں حفاظت کے سبھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ طلبا ماسک پہن کر درجہ حرارت کو جانچنے والے تھرمل اسکریننگ سے گذر کر اسکول میں داخل ہوئے۔ یہاں سنیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

کچھ طلبا نے کہا کہ انہیں حفاظت سے متعلق خدشات ہیں، لیکن وہ واپس آکر خوش ہیں۔ ایک 15 سالہ طالب علم نے بتایا کہ انہیں اپنے دوستوں کی یاد آتی تھی اور اپنے اساتذہ کی کم محسوس ہوتی تھی۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں گذشتہ پانچ ہفتوں سے تصدیق شدہ کورونا وائرس کے تمام معاملات بیرون ملک سے آئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور یہ نرمی کا پانچواں مرحلہ ہے۔

تھائی لینڈ میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ خطرہ والے تفریحی مقامات جیسے پبز اور مساج پارلرز بھی بدھ سے دوبارہ گراہکوں کا خیرمقدم کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details