ویتنام نے آج سے دیسی طور پر تیار کی گئی کورونا وائرس ویکسین نَینو کووَیکس کے دوسرے مرحلے کے ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق، اس ویکسین کا ٹیسٹ فوجی میڈیکل یونیورسٹی میں کیا جا رہا ہے اور اس دوران 650 کارکنان کو ویکسین کے ڈوز دے کر اس کی حفاظت اور مؤثر ہونے اور دیگر غلط اثرات کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جائیں گی۔
یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کیوایٹ نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور لیور کی بیماریوں والے مریضوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ویکسین کا ٹیسٹ 65 برس اور اس سے زیادہ عمر کے مریضوں پر بھی کیا جائے گا۔