اردو

urdu

By

Published : May 28, 2020, 7:11 PM IST

ETV Bharat / international

افغانستان میں دہشت گردانہ حملہ، سات پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبانی جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم سات پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

terrorist attack in afghanistan, seven policemen killed
افغانستان میں دہشت گردانہ حملہ، سات پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی پولیس نے بتایا کہ طالبانی جنگجوؤں نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد پہلی بار بڑا حملہ کیا، جس میں سات پولیس اہلکار مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی ترجمان محب اللہ محب نے کہا کہ ’دہشت گردوں نے صوبائی دارالحکومت فرح شہر کے باہر علاقے کے ریگی گاؤں میں واقع سلامتی چوکی پر حملہ کیا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوئی۔ اس لڑائی میں دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details