اردو

urdu

By

Published : Dec 15, 2020, 5:46 PM IST

ETV Bharat / international

پاکستان میں حملے کا منصوبہ ناکام، تین شدت پسند گرفتار

پولیس نے گرفتار شدت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے جنہوں نے اتوار کے روز راؤلپنڈی کے ایک بازار کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے جس میں 25 افراد زخمی ہوئے تھے۔

terror plot foiled in pakistan, 3 militants arrested
پاکستان میں حملے کا منصوبہ ناکام، 3 شدت پسند گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے دارالحکومت اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی محکمہ پولیس (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں حالیہ دہشت گردی کے حملے میں ملوث مشتبہ شدت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا۔

ان شدت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے، پولیس نے بتایا کہ شدت پسند ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس: ریٹائرمنٹ ہوم میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

بتا دیں کہ 29 جون کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی حفاظت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسیز کی فائرنگ سے چار شدت پسندوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

افغانستان سے باہر کام کرنے والے شدت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details