پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گھوڑسواری کا ایک قدیم اور روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں گھوڑ سواری کی مہارت کے ساتھ ساتھ قدیم روایات کا حسین امتزاج بھی نظر آتا ہے۔
داراصل اس مقابلے کا نام ٹینٹ پیگنگ Tent Pegging ہے کیونکہ اس میں شہ سوار ریس کے دوران اپنے نیزوں سے زمین پر رکھی لکڑی کو گھونپتے ہیں۔
ٹینٹ پیگینگ مقابلے Tent Pegging Competition میں 120 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا جس میں 600 سے زائد گھوڑے لائے گئے، اس قدیم کھیل میں روایتی لباس کے ساتھ سوار شہ سواروں نے بہرتین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
شلوار قمیض اور کمر کوٹ پر روایتی قسم کی ٹوپیاں پہن کر پنجاب، خیبرپختونخوا اور مختلف حصوں سے شہ سواروں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔