میانمار میں بڑے پیمانے پر جاری مظاہرے سنیچر کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئے ہیں۔ تاحال نہ ہی مظاہرین اور نہ ہی فوجی حکومت پیچھے ہٹنے کے لیے تیار ہے۔ فوجی حکام مظاہرین روکنے اور ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں مظاہرین ایک بار پھر ہلڈین چوراہے پر جمع ہوئے۔ ہلڈین چوراہا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو امریکہ اور چین کے سفارت خانوں کو جاتا ہے۔ مظاہرین نے پانچ یا زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی کے باوجود یہاں مارچ کیا۔
دوسرے بڑے شہر منڈالے میں بھی مظاہرے دوبارہ شروع ہوئے، وکلاء نے ایک بڑا دستہ تشکیل دیا ہے۔
فوج نے ملک کی رہنما آنگ سان سوچی اور ان کی حکومت کو بے دخل کردیا اور حال ہی میں منتخب قانون سازوں کو پارلیمنٹ کا نیا اجلاس منعقد کرنے سے روک دیا۔ سو چی اور اس کی حکومت اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران اس وقت نظر بند ہیں۔
سینئر جنرل من آنگ ھلاینگ کے مطابق انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ سوچی کی حکومت گزشتہ سال کے انتخابات میں دھوکہ دہی کے الزامات کی صحیح طور پر تحقیقات کرنے میں ناکام رہی تھی، جس میں نیشنل لیگ برائے ڈیموکریسی پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فوج کے دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔
ہفتہ کے روز کا احتجاج ملک کے آزادی رہنما اور سوچی کے والد جنرل آنگ سان کی سالگرہ کے موقع پر ہوا۔ اس کے نام اور تصویر کے بینر اور پلے کارڈ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔