اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا انفیکشن کے دس نئے معاملے - کورونا انفیکشن کے دس نئے معاملے

کورونا وائرس کے کیسز سب سے پہلے چین میں سامنے آئے تھے، اس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وارئرس کے پھیلنے سے اب تک 9 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیںِ۔

corona
corona

By

Published : Sep 20, 2020, 7:09 PM IST

چین میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ -19) انفیکن کے دس نئے معاملے درج کئے گئے، جس سے باہر سے آئے معاملوں کی تعداد بڑھکر 2730 ہوگئی ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری روزانہ رپورٹ کے مطابق سبھی معاملے باہر سے آئے ہیں۔ انفیکشن کے نئے معاملوں میں سے شنگھائی سے چار، گووانگڈونگ سے چار جبکہ ہنان اور فوزیان میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

کمیشن نے بتایا 'کورونا انفیکشن کے باہر سے آئے معاملوں میں سے 2562 مریض پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ 168 اسپتال میں داخل ہیں۔
چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق اس دوران کووڈ -19 سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا بڑھا خطرہ

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز سب سے پہلے چین میں سامنے آئے تھے، اس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وارئرس کے پھیلنے سے اب تک 9 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیںِ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details