اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات: ایران کے شہریوں کا رد عمل - US elections

امریکہ میں انتخابی نتائج کا عمل جاری ہے اور دنیا بھر کی نگاہیں اس کے نتیجے کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ جو ممالک سب سے زیادہ ٹکٹکی لگائے ہوئے ہیں ان میں سے ایران بھی ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کا موقف واضح کر دیا ہے، کہ کسی بھی پارٹی کی جیت ہار ایران کے لیے اہم نہیں ہے، تاہم ایرانی عوام کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 5, 2020, 9:31 PM IST

جمعرات کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں مقامی لوگوں نے امریکہ میں جاری انتخابی عمل پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

اس دوران مشترکہ در عمل سامنے آیا۔ کچھ کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے بعد ایران کے خلاف ٹرمپ کے ذریعہ اختیار کردہ زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کا ممکنہ طور پر خاتمہ ہوسکتا ہے، جس پالیسی کے سبب ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وہیں کچھ شہریوں نے کہا کہ امریکہ کی ایران دشمنی کی پالیسی وہاں کی قومی پالیسی کا حصہ ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ کون صدر بنتا ہے؟

تہران کے ایک شہری نے کہا کہ 'میرے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون جیتتا ہے۔ دونوں ایک ہی جیسے ہیں۔ ان کی پالیسی ایک جیسی ہے۔ جو بھی صدر بن جاتا ہے وہ ایران کے خلاف دشمنی کا مظاہرہ کرے گا۔ اس میں کوئی فرق نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن وائٹ ہاؤس جانے کے لئے درکار 270 الیکٹورل کالج ووٹوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details