ایران نے پیر کو ایک بار پھر ان دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تمام الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔
امریکی عہدے داروں نے الزام لگایا ہے کہ متعدد انتخابی میدانوں میں ڈیموکریٹک رائے دہندگان کو بھیجے گئے ای میلوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے جس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ہے۔
خطیب زادہ نے یہ بھی کہا کہ جو بھی منتخب ہوتا ہے وہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بارے میں بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'کل کے انتخابات پر ہماری نظر ہے اور پھر ووٹنگ کے نتائج کے بعد آئندہ امریکی حکومت کے اقدامات پر زیادہ توجہ دیں گے۔