اردو

urdu

ETV Bharat / international

Taliban Viral Video: فتح کے بعد طالبان ارکان کا تفریحی ویڈیو وائرل - طالبان کا کابل پر قبضہ

افغانستان پر فتح حاصل کرنے کے بعد جشن منانے والے طالبان ارکان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں طالبان ارکان پارک اور جم میں ورزش سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

فتح کے بعد طالبان ارکان کا تفریحی ویڈیو وائرل
فتح کے بعد طالبان ارکان کا تفریحی ویڈیو وائرل

By

Published : Aug 17, 2021, 5:24 PM IST

طالبان کا کابل پر قبضہ اور صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد افغانستان میں اضطرابی ماحول ہے۔ مختلف ممالک کی جانب سے عوام کے لیے حوصلہ افزا بیانات سامنے آرہے ہیں۔

فتح کے بعد طالبان ارکان کا تفریحی ویڈیو وائرل

افراتفری کے ایسے مناظر کابُل ہوائی اڈے اور دیگر جگہوں پر دیکھے جارہے ہیں جب کہ طالبان ارکان پارکوں اور جم میں ورزش سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے عام معافی دینے اور امن و امان دینے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

جیت کے بعد طالبان ارکان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ رائٹرز کے سینئر رپورٹر حامد شالیزی کی پوسٹ کردہ ویڈیو میں طالبان ارکان کو بمپر کار چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی ایک اور ویڈیو میں طالبان کے ایک گروپ کو میری گو راؤنڈ (merry go round) کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban: عام معافی کا اعلان، خواتین سے حکومت میں شامل ہونے اپیل کی

مزید پڑھیں:افغانستان میں پھنسے بھارتیوں کو لے کر طیارہ گجرات کے جام نگر پہنچا

وہیں ایک اور صحافی اسعد حنا کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں طالبانی خوشی سے ٹریمپولین (trampoline) پر اچھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ویڈیو طالبان نے قبضے کے بعد افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات کے ایک تفریحی پارک میں بنائی۔ اس کے علاوہ طالبان ارکان کو ایک ویڈیو میں صدارتی محل کے جم میں ورزش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details