طالبان نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریئس کے ان ریمارکس کا خیر مقدم Taliban Welcomes UN Chiefs کیا ہے جس میں بین الاقوامی برادری سے افغان اثاثوں پر سے پابندی ہٹانے To lift Ban on Afghan Assets کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "ہم اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے امریکہ سے افغان اثاثے Afghan Assets کو جلد از جلد ریلیز کرنے کے مطالبے کو سراہتے ہیں۔"
جمعرات کو اقوام متحدہ کے سربراہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کے مرکزی بینک کو فوری طور پر مدد فراہم کرے اور 2022 میں تباہی سے بچانے کے لیے ملکی معیشت میں لیکویڈیٹی لگانے کے لیے مزید کام کرے۔
سپوتنک نے گوٹریئس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "افغانستان کے مرکزی بینک کے کام کو محفوظ رکھا جانا چاہیے اور اس کی مدد کی جانی چاہیے، اور افغان غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی مشروط ریلیز کے لیے ایک راستے کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔"