اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: قندھار میں 175 طالبان ہلاک

ایک طرف دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ملک میں امن کی کوششیں کی جا رہی ہیں، دوسری جانب افغان فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 2, 2020, 7:53 PM IST

افغان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکوریٹی کے ذرائع نے پیر کو اسپوتنک کو بتایا کہ قندھار صوبے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران طالبان کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

افغانستان میں ہونے والی ان جھڑپوں میں طالبان کے 175 عسکریت پسند ہلاک، جبکہ 26 دیگر زخمی ہو گئے، جس میں متعدد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

یہ جھڑپیں جنوبی صوبے قندھار کے ضلع ارغندب میں ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رات میں ہونے والی ان جھڑپوں میں متعدد طالبانی کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ ہی مارے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details