اردو

urdu

ETV Bharat / international

کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم نہ کرنے سے متعلق افواہیں غلط: طالبان - Taliban says Rumors about not establishing trade relations

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسلامی امارات تمام ممالک کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی رشتے چاہتی ہے۔

Zabiullah Mujahid
Zabiullah Mujahid

By

Published : Aug 19, 2021, 7:51 PM IST

طالبان نے جمعرات کو ان افواہوں کو خارج کردیا جن میں کہا جارہا ہے کہ طالبان حکومت کسی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں قائم کرنا چاہتی ہے اور کہا کہ وہ ہر کسی کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹ

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تنظیم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ کسی ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ تنظیم ایسی کسی بھی افواہ کو خارج کرتی ہے۔

Zabiullah Mujahid

ترجمان نے کہا کہ ’اسلامی امارات تمام ممالک کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی رشتے چاہتی ہے۔ ہم نے کہا کہ ہم کسی ملک سے تجارت نہیں کریں گے۔ اس بابت جو افواہیں پھیلائی گئی ہیں، وہ سچ نہیں ہیں اور ہم اسے خارج کرتے ہیں‘۔

مجاہد نے کہا کہ ’ہم ایسی ہر افواہ کو خارج کرتے ہیں جو سچ نہیں ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: Islamic Emirate in Afghanistan: طالبان نے افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان کیا

غور طلب ہے کہ ملک کے 102ویں یوم آزادی کے موقع پر آج اسلامی امارات افغانستان کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلان مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details