اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی نے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا: طالبان - اطالوی وزیراعظم

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ اطالوی وزیراعظم ماریو ڈریگی کے نمائندے کے ساتھ میٹنگ کے بعد اٹلی نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم

By

Published : Sep 4, 2021, 10:12 AM IST

اٹلی نے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا: طالبان

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق طالبان کے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کے مشن کے سربراہ ملا عبدالحق واثق کی سربراہی میں ایک وفد نے دوحہ میں اطالوی سفارتخانے میں اٹلی کے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی اینریکو سلوا سے ملاقات ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ اٹلی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔ طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے جمعہ کو یہ بات کہی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’آج افغانستان کے سیاسی دفتر نے اطالوی وزیراعظم (ماریو ڈریگی) کے نمائندے کے ساتھ میٹنگ کی۔ اٹلی نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ پھر سے کھولنے کا وعدہ کیا ہے‘‘۔

اطالوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ وہ افغانستان میں اپنے ادھورے پراجیکٹس مکمل کریں گے اور طالبان کے ساتھ مل کر معاشی اور انسانی حقوق کے کام کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ ’چین نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھنے اور افغانستان کے لیے اپنی انسانی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک کے ساتھ اٹلی نے بھی اگست کے وسط تک افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد اس ایشیائی ملک سے اپنے سفارتی اہلکاروں، شہریوں اور اتحادیوں کو نکالنے کے لیے مہم شروع کی اور اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔

وہیں جاپان اور نیدر لینڈ جیسے کچھ ممالک نے اپنے سفارتخانوں کو افغانستان سے قطر کی دارالحکومت دوحہ میں منتقل کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details