افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ كندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم پانچ پولیس افسر اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں نے سات افسروں کو پکڑ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب جنگجوؤں نے ایک ضلع چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ صبح تک تصادم جاری رہا لیکن اسلحہ کی قلت اور سپلائی نہ ہو نے کی وجہ سے چھ گھنٹے کے تصادم کے بعد پوسٹ منہد م ہو گئی ۔
تصاد م میں مقامی فوج اور مقامی پولیس کے پانچ نوجوان ہلاک ہو گئے اور دیگر سات کو طالبان نے پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ چوکی مقامی پولیس اور فوج کے کنٹرول میں تھی۔ طالبان نے اب تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔