اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان کے حملے میں 16 افغان فوجی ہلاک

یہ حملہ افغان حکومت اور طالبان کے ذریعہ قیدیوں کی باہمی رہائی کے بعد ہفتہ کو قطر میں شروع ہونے والے متوقع افغان امن مذاکرات سے قبل ہوا ہے۔

طالبان کی جانب سے 16 افغان فوجیوں کی ہلاکت

By

Published : Sep 11, 2020, 2:04 PM IST

جمعہ کے روز ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے، جس میں 16 فوجی جوان ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 'عسکریت پسندوں نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے گندومک کے علاقے میں افغان فوج اور پولیس کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی چوکیاں منہدم ہوگئیں۔

یہ حملہ افغان حکومت اور طالبان کے ذریعہ قیدیوں کی باہمی رہائی کے بعد ہفتہ کو قطر میں شروع ہونے والے متوقع افغان امن مذاکرات سے قبل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں تقریبا دو دہائیوں کی جنگ اور شورش کے بعد اس مذاکرات کو جنگ بندی پر مرکوز رکھا جائے گا تاکہ اس جنگ بندی کو مستقل بنایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details