طالبان فورسز نے پنجشیر وادی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ رائٹرز نے یہ معلومات طالبان ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ پنج شیر کے 34 اضلاع پر قبضہ کا دعویٰ کرنے کے ساتھ ہی طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے۔ اب تک طالبان افغانستان میں صرف پنجشیر پر قبضہ نہیں کر سکے تھے۔
اس حوالے سے ایک طالبان کمانڈر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے پورے افغانستان کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ مشکلات اور مصیبت پیدا کرنے والے شکست کھا چکے ہیں اور پنجشیر اب ہمارے قبضے میں ہے۔
ماضی میں طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے پنجشیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیے ہیں لیکن تب بھی پنجشیر کے جنگجوؤں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔
پنجشیر پر طالبان کے قبضہ کرنے کا دعویٰ: رپورٹ دوسری جانب سابق افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ تاہم سابق افغان نائب صدرامر اللّٰہ صالح نے ملک چھوڑ کر جانے کی تردید کی ہے۔
ادھر افغانستان کے معزول نائب صدر امر اللہ صالح نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ملک سے فرار ہونے کی اطلاع درست نہیں، میں افغانستان میں ہی ہوں۔۔ انہوں نے کہا کہ پنجشیر سے فرار ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مشکل پوزیشن میں ہیں، ہمیں طالبان کے حملے کا سامنا ہے۔
امدادی سامان کے ساتھ یو اے ای کا طیارہ کابل پہنچ گیا
Afghanistan: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام
اس سے قبل افغانستان میں شمالی مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ پنج شیر ویلی میں طالبان کے شدید حملوں کو روکنے کیلئے ان کے اہلکاروں کی لڑائی جاری ہے۔
انہوں نے ٹویٹ بھی کیا کہ مزاحمت جاری ہے اور جاری رہے گی۔ میں یہاں اپنی مٹی کے لیے اور اس کی عزت کی حفاظت کے لیے اپنی مٹی کے ساتھ ہوں، ۔ ان کے بیٹے عباداللہ صالح نے ایک پیغام بھیجا جس میں اس بات کی تردید کی گئی کہ پنجشیر کو طالبان نے کنٹرول میں لے لیا ہے۔