افغانستان کے قندھار میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
قندھار میں مسجد کے اندر دھماکہ، کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ - کم از کم 50 افراد ہلاک
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جبکہ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مقامی اسپتالوں کے ذرائع کے حوالے سے خبررساں ایجنسی اسپوتنک نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 25 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دھماکہ کے بعد کئی لوگوں کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہے، حالانکہ مرنے والوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد تفصیلی خبر سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو گی۔
- مزید پڑھیں:افغانستان: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 50 افراد ہلاک
- امریکی مسجد دھماکہ معاملے میں قصوروار کو 53 سال کی قید
- بنگلہ دیش: مسجد میں دھماکہ، 13 نمازی ہلاک
واضح رہے کہ اس قبل 8 اکتوبر کو افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔