اردو

urdu

ETV Bharat / international

تبلیغی جماعت : بنگلہ دیشی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

گزشتتہ ہفتہ بنگلہ دیش کے دار الحکومت میں بھارت کے خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شیرنگلا نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی تھی۔

tablighi jamat
tablighi jamat

By

Published : Aug 25, 2020, 7:12 PM IST

مغربی بنگال حکومت مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر بھارت میں پھنسے تبلیغی جماعت سے وابستہ بنگلہ دیشی شہریوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

مغربی بنگال حکومت کے مطابق 265 میں سے 72 افراد اپنے وطن کو لوٹ چکے ہیں۔ ایک سینئر آفیسر کے مطابق تمام آفیسروں کو بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان میں سے 19 افراد حکومتی ایجنسی کی جانچ کے تحت ہیں اس لئے انہیں ہند۔بنگلہ دیش سرحد بینا پول کے قریب رکھا گیا ہے۔ ان تمام افراد کے کورونا جانچ منفی آیا ہے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر توفیق حسن نے کہا '183 بنگلہ دیشی شہری بھارت کے مختلف مقامات پر ٹھہرے ہوئے ہیں اور ان میں سے بعض مسجدوں میں ہیں۔ مگر اب خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ گھر لوٹ رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد سے جلد یہ تمام لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر مرکزی حکومت کے رابطے میں ہیں'۔

خیال رہے کہ گزشتتہ ہفتہ بنگلہ دیش کی راجدھانی میں بھارت کے خارجہ سیکریٹری ہرش وردھن شیرنگلا نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے درمیان حسینہ نے بھارت میں پھنسے بنگلہ دیشی شہریوں کو جلد سے جلد واپس بھیجنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے
کیا پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ رشتوں پر یو ٹرن لے لیا؟

خیال رہے کہ اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد دنیا بھر سے آئے سینکڑوں غیر ملکی شہری دہلی کے تبلیغی جماعت کے مرکز میں پھنس گئے تھے۔بعض غیر ملکی ملک بھر کے الگ الگ مساجد میں پھنسے ہوئے تھے
کو جلد سے جلد واپس بھیجنے کی اپیل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details