اردو

urdu

ETV Bharat / international

'امریکہ اپنی طاقت کا استعمال ایک گینگ کی طرح کر رہا ہے'

نیو یارک میں سلامتی کونسل کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے، بشار جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

بشار جعفری
بشار جعفری

By

Published : Jan 4, 2020, 7:57 PM IST

عراق میں امریکی کارروائی کے خلاف دنیا کے مختلف خطوں میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری نے اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری

ان کا کہنا ہے کہ دکھ اس بات کی ہےکہ امریکہ اپنی عظیم طاقت کا استعمال ایک گینگ کی طرح کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہر کوئی خطے میں امن بحال کرنا چاہتا ہے نہ کہ پریشانی پیدا کرنا۔ کیوں کہ امریکی جابرانہ کارروائی کے نتیجے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی اور المہندس کی موت ہوئی ہے۔

نیو یارک میں سلامتی کونسل کے باہر اظہار خیال کرتے ہوئے، بشار جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران کے ایک با اثر شخص تھے، جو پاسداران انقلاب کی ایک اکائی 'القدس' کے جنرل کمانڈر تھے۔ انہیں جمعہ کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں علی الصبح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

اس معاملے میں ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو سخت جواب دینے کی بات کہی ہے۔ اس ہلاکت سے واشنگٹن اور ایران کے مابین پیدا ہونے والے تنازع میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details