اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا: سرکاری اعداد و شمار سے کئی گنا زیادہ ہلاکتوں کا انکشاف - jakarta

ایک سروے کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے متعلق سرکاری اعداد و شمار 765کے برعکس دوہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

indonesia
انڈونیشیا: کورونا سے حکومتی اعداد و شمار سے کئی گنا زیادہ ہلاکتوں کا انکشاف

By

Published : Apr 29, 2020, 5:01 PM IST

کورونا وائرس کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں کم از کم 2 ہزار 200 افراد کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ موت کے منہ میں چلے گئے لیکن انہیں وائرس سے متاثرہ مریض کی حیثیت سے نہیں گنا گیا۔

ایک تحقیقاتی ادارے نے ملک کے 34 صوبوں میں سے 16 کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں وائرس سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی تعداد دیے گئے 765 افراد سے کئی گنا زیادہ ہے۔

انڈونیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ٹیسٹنگ انتہائی کم ہو رہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ آبادی کے حامل ملک کی اصل صورتحال کا اندازہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

16 صوبوں کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 212 ایسے مریض ہلاک ہوئے جن میں کورونا وائرس کی علامات تھیں اور جب ان میں ایسی علامات کی کوئی واضح توجیہ پیش نہ کی جا سکی تو انڈونیشیا کی وزارت صحت نے انہیں ’ایکرونائم پی ڈی پی‘ کے مریض قرار دے دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details