اردو

urdu

ETV Bharat / international

Supreme Court Issues Notice to PM Imran Khan:عمران کو سپریم کورٹ کا نوٹس - سپریم کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کیا

ایک رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ایم ایل۔این کے رکن پارلیمان عیاض صادق کی سات سال پرانی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایک الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ اس عرضی میں 2013 کے عام انتخابات میں لاہور کے این اے۔122انتخابی حلقہ سے ان کی (صادق کی) انتخابی جیت کو کالعدم کر دیا گیاتھا۔

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان

By

Published : Mar 11, 2022, 9:08 AM IST

Updated : Mar 11, 2022, 10:43 AM IST

پاکستان کے سپریم کورٹ نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو سابق نیشنل اسمبلی کے اسپیکر عیاض صادق کو عہدہ سے ہٹانے کے معاملہ میں جمعرات کو نوٹس جاری کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ایم ایل۔این کے رکن پارلیمان عیاض صادق کی سات سال پرانی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایک الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ اس عرضی میں 2013 کے عام انتخابات میں لاہور کے این اے۔122انتخابی حلقہ سے ان کی (صادق کی) انتخابی جیت کو کالعدم کر دیا گیاتھا۔

خیال رہے کہ صادق نے 2013کے عام انتخابات میں این اے۔122حلقہ سے عمران خان کو شکست دی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

پنجاب الیکشن کمیشن کے ٹریبونل نے 15اگست 2015کو این اے۔122میں پھر سے پولنگ کی ہدایت دی تھی اس انتخابی حلقہ میں 2013کے انتخابات کو باطل اعلان کردیا تھا۔

پی ایم ایل۔ این کے لیڈر ستمبر 2015میں ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمی پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں:No Confidence Motion Against Imran Khan: عمران خان کے خلاف تحرک عدم اعتماد جمع

ڈان کی رپورٹ کے مطابق آج کی سماعت میں سپریم کورٹ نے پاکستان کے الیکشن کمیشن نادرا اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

یو این آئی۔

Last Updated : Mar 11, 2022, 10:43 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details