اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا کی مہنگی کاریں کہاں دیکھی جا سکتی ہیں؟ - مہنگی کاروں کی نمائش

ہر برس موسم گرما میں لندن کے سب سے متمول علاقے 'نائٹز بریج' میں ارب پتی افراد 'سُپر کار سیزن' کے نام سے اس فیسٹیول کا اہتمام کرتے ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 26, 2019, 8:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:21 AM IST

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں سُپر کاروں کی نمائش کے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے۔ لیمبورگنی سے لے کر رولز رویلز جیسی پُر تعیش کاروں کی گونج لندن کی سڑکوں پر سنائی دینے لگی ہے۔

جانئیے، دنیا کی مہنگی کاریں کہاں دیکھی جا سکتی ہیں؟

مہنگی ترین کاروں کی تصویر کھینچنے اور فلم بنانے کے لیے درجنوں کار کے شوقین لندن کا رخ کرتے ہیں۔

فوٹوگرافر اور کار کے شوقین تھابالٹ کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافی کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ وہ چھوٹی عمر سے ہی کاروں کی طرف راغب تھے اور ہمیشہ نایاب موٹر کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ہر برس موسم گرما میں لندن کے سب سے متمول علاقے 'نائٹز بریج' میں ارب پتی افراد 'سپر کار سیزن' کے نام سے اس فیسٹیول کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے اسپیڈ کیمرہ نصب کیے جانے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے تاکہ تیز رفتاری سے گذرنے والی کار پر نظر رکھی جا سکے۔ اسی طرح صوتی ڈیٹیکٹر مشین کو بھی نصب کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ لندن کا 'نائٹز بریج' علاقہ انتہائی اہم جگہ ہے جہاں دنیا کی مہنگی اور خوبصورت ترین کاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہاں مشرق وسطی سے امیر ترین افراد رمضان کے بعد اپنی کاروں کو لیکر آتے ہیں۔ اور سپر کاروں کی نمائش میں حصہ لیتے ہیں۔ ان کی کاروں کو بحری جہازوں کے ذریعہ یہاں بھیج دیا جاتا ہے۔

دوحہ سے نمائش میں حصہ لینے آئے ہاشم ارائتح کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کار کو بحری جہاز کے ذریعہ دوحہ سے یو کے کے لیے روانہ کر دیا تھا۔ دوحہ پولیس نے کاغذی کارروائی مکمل کی۔ بعد ازاں یوکے کی متعلقہ ایجنسی سے کاغذی کارروائی کروائی۔ اس کے بعد ان کی کار کو یوکے لایا جا سکا۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک کے افراد سیاحت کے لیے لندن کو ترجیح دیتے ہیں۔ انگلینڈ کے قومی اسٹیٹسٹکس محکمہ کے مطابق سنہ 2018 میں 18 لاکھ افراد نے لندن کا رخ کیا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details