شمالی کوریا نے اتوار کو ملٹیپل سپر لارج راکٹ لانچر کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے پیر کو شمالی کوریا کے روڈونگ سنمن اخبار کے حوالہ سے کہا کہ اتوار کو کیا گیا ٹسٹ کامیاب رہا۔
شمالی کوریا نے اتوار کو ملٹیپل سپر لارج راکٹ لانچر کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ نے پیر کو شمالی کوریا کے روڈونگ سنمن اخبار کے حوالہ سے کہا کہ اتوار کو کیا گیا ٹسٹ کامیاب رہا۔
اخبار کے مطابق اتوار کا تجربہ ایک بار پھر ایک سپر لارج ملٹی پل اکٹ لانچر کی اسٹریٹجک اور تکنیکی خصوصیات کو جانچنے کے لئے کیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق جاپان کے سمندر کی جانب اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 0610 بجے شمالی کوریا کے مشرقی شہر وانسن سے دو پروجیکٹائل لانچ کئے گئے تھے۔