اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں خودکش کار دھماکہ - Kabul

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان خطے میں امن بحالی کی کوششوں کے دوران افغانستان میں حملوں کی تعداد بڑھی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 13, 2020, 10:50 PM IST

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعہ کو ایک کار دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم حکومت کے تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ افغان فورسز کے چیک پوائنٹ کو ہدف بنا کر دھماکہ کیا گیا تھا۔

حالانکہ فوری طور پر کسی بھی جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم فوری طور پر اس کا شک طالبان پر جاتا ہے۔

آج کا حملہ بھی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے، جس میں رواں ماہ کے اوائل میں کابل یونیورسٹی میں بندوق برداروں کا حملہ بھی شامل تھا، جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details