اردو

urdu

ETV Bharat / international

سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان حکومت کےسفیر نامزد - Suhail Shaheen appointed Taliban envoy

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

Suhail Shaheen
Suhail Shaheen

By

Published : Sep 23, 2021, 12:01 AM IST

عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے، اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیر سے پہلے اس معاملے پرمیٹنگ کا امکان نہیں ہے۔ اس لیے شبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور پاکستان کے ایلچیوں کی طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات


واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیر کو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details