فلسطینی شہر غزہ میں کورونا وائرس کے دوران کچھ ضروری ہدایات کے ساتھ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
تقریبا 5 ماہ سے یہاں اسکول مکمل طور پر بند تھے۔ حالانکہ اب تک کورونا کے بڑھتے واقعات پر قابو نہیں پایا گیا ہے، اس کے باوجود یہاں آنے والے سبھی بچے بالکل عام دنوں کی طرح اسکول میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
تقریبا 20 لاکھ کی آبادی والے شہر غزہ میں اب تک کورونا وائرس کے کمیونٹی ٹرانسمشن کے واقعات نہیں ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ بلا خوف و خطر عام دنوں کی طرح یکجا ہو رہے ہیں۔
بلا خوف ایک دوسرے کے قریب کھڑے لوگ واضح رہے کہ غزہ ایک ایسا شہر ہے، جو حماس کے زیر کنٹرول آنے کے بعد، یعنی سنہ 2007 سے ہی اسرائیل اور مصر کے درمیان ایک محصور شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یہاں محدود پیمانے پر ہونے والے ہیلتھ سسٹم کے سبب حماس نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔