اردو

urdu

By

Published : May 22, 2021, 3:12 PM IST

ETV Bharat / international

چین میں زلزلے، 3 افراد ہلاک، 27 زخمی

زلزلے سے 20،192 مکانات میں مقیم تقریباً 72،317 رہائشی متاثر ہوئے۔ چائنا ارتھک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق ینگبی میں رات 9 بجے سے 11 بجے تک 5.0 شدت کے چار زلزلے محسوس کئے گئے۔

strong quakes
strong quakes

چین کے صوبہ یونان کے یاگنبی یی سوایت کاؤنٹئی میں ایک کے بعد ایک تین بار آئے زلزلے کے جھٹکے میں تین افراد ہلاک اور 27 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے چیف یانگ گوجونگ نے کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے دالی بائی خودمختار صوبے کی تمام 12 کاؤنٹیوں اور شہروں میں محسوس کیے گئے۔

یانگبی کاؤنٹی میں دو افراد اور یونگپنگ کاؤنٹی میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین افراد شدید طور پر زخمی اور 24 دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

زلزلے سے 20،192 مکانات میں مقیم تقریباً 72،317 رہائشی متاثر ہوئے۔ چائنا ارتھک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق ینگبی میں رات 9 بجے سے 11 بجے تک 5.0 شدت کے چار زلزلے محسوس کئے گئے۔

اس خطے میں رات 2 بجے تک زلزلے کے بعد 166 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ میں مقامی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز شمال مغربی چین کے صوبہ کنگھئی میں 7.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سی ای این سی کے مطابق بیجنگ کے وقت کے مطابق ہفتے کو رات 2.40 پر مدوعا کاؤنٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ کسی کے جانی نقصان اور مکان کے گرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اس کے ساتھ بجلی اور مواصلات کی سہولیات بھی عام ہیں۔ تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقے میں شاہراہ کے کچھ حصے اور پل منہدم ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details