اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

انڈونیشیا کے مغربی صوبہ بیگ کولو میں بدھ کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔

انڈونیشیا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے
انڈونیشیا میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

By

Published : Jun 10, 2020, 6:14 PM IST

زلزلہ کی شدت ریخترپیمانے پر 5.7 ماپی گئی۔

موسمیاتی سائنس اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 35 پر آیا۔

زلزلہ کا مرکز موکوموکو ضلع کے جنوب مغرب سے 28 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور زمینی سطح سے چوبیس کلومیٹر کی سمندر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلہ کے وجہ سے سمندر میں سونامی کے امکانات نہیں ہیں۔

انڈونیشیا میں زلزلہ کے جھٹکے اکثر آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ ’پیسفک رنگ آف فائر‘ زلزلےکے علاقے میں آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details