اردو

urdu

ETV Bharat / international

مودی مخالف جلوسوں، میٹنگوں کے معاملے میں سخت قانونی کارروائی: بنگلہ پولیس - بنگلہ دیش کے دارالحکومت

پولیس نے کہا کہ جو لوگ مسٹر مودی کے خلاف جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں انہیں اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کمشنر منیر الاسلام ن
پولیس کمشنر منیر الاسلام ن

By

Published : Mar 15, 2021, 8:54 PM IST

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قائم مقام پولیس کمشنر منیر الاسلام نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے یہاں آنے سے قبل ان کے خلاف ریلی نکالنے والوں کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مسٹر اسلام نے اتوار کے روز آزادی کے جشن زریں کے موقع پر بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی یوم پیدائش کے موقع پر سربراہان مملکت اور حکومت کی آمد کے لئے سیکیورٹی بریفنگ کے سوال کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔

انہوں نے کہا 'جو لوگ مسٹر مودی کے خلاف جلوسوں اور جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں انہیں اچھی طرح سے سمجھنا چاہئے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

انہوں نے بنگ بندھو کے یوم پیدائش کی تقریبات اور آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر سیاسی جماعتوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر سیاسی پروگرام نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے
جے این یو متنازع نعرہ معاملہ میں سبھی ملزمان کو ضمانت

انہوں نے کہا '18 سے 26 مارچ تک ہونے والے پروگراموں کے دوران ٹریفک سے متعلق کچھ پریشانی ہوسکتی ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ اس کے لئے طے شدہ وقت سے پہلے ہی دفتر-عدالت یا امتحان کیلئے مرکز میں پہنچیں۔ ملک کی عزت کے لئے لوگوں کو کسی حد تک ان پریشانیوں کا سامنا کرنا چاہئے'-

انہوں نے بتایا کہ 18 سے 26 مارچ تک ہفتہ وار اور عام تعطیلات کے علاوہ چار دن کی تعطیل ہے۔ اس وقت، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details