ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کی آخری رسومات کے موقع پر بھگدڑ کے دوران 35 افراد کے ہلاک اور 48 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ، بھگدڑ انقلابی محافظ جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں اس وقت پیش آیا جب جلوس چل رہا تھا۔
آن لائن پوسٹ کی جانے والی ابتدائی ویڈیوز میں دکھایا گیا تھا کہ لوگ سڑک پر بے جان پڑے ہیں، دوسروں لوگ چیخ و پکار کرنے کے ساتھ ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔