اردو

urdu

ETV Bharat / international

سری لنکا کی بحریہ کا بھارتی ماہی گیروں پر حملہ

پٹلی مکل کاچی (پی ایم کے) کے بانی ڈاکٹر ایس رام داس نے سری لنکا کے بحریہ کے ذریعہ بھارتی ماہی گیروں پر حملے کی سخت مذمت کی اور مرکز سے ماہی گیروں کے مفادا ت کی حفاظت کرنے کے لئے ٹھوس اقداما ت کرنے کی درخواست کی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 27, 2020, 10:49 PM IST

سری لنکا کی بحریہ نے منگل کو بھارتی ماہی گیروں پر حملہ کرکے کئی کشتیوں کا بین الاقوامی سمندری سرحد (آئی ایم بی ایل) تک تعاقب بھی کیا۔

سمندر کے درمیان میں ہوئے غیر انسانی حملے کا سامنا کرکے رامیشو رم واپس آئے ماہی گیروں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'سری لنکائی بحریہ کے گشتی جہاز نے ہماری کشتیوں کو گھیر لیا اور پتھراو اور سوڈا بوتلیں پھینکنے لگی'۔

اس حملے میں ماہی گیر 42 سالہ سریش زخمی ہو گئے، جنہیں کنارے پر پہنچنے کے بعد سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سری لنکا کی بحریہ نے سمندر میں مچھلی پکڑنے والے بڑے جالوں کو بھی تباہ کردیا۔ اس دوران ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کے آلات اور جی پی ایس آلا ت کا کئی لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

فشریز افسران نے کہا کہ تقریباً 3ہزار ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لئے پیر کی صبح رامیشورم سے سمندر میں داخل ہوئے تھے۔

اس درمیان پٹلی مکل کاچی (پی ایم کے) کے بانی ڈاکٹر ایس رام داس نے بھارتی ماہی گیروں پر حملے کی سخت مذمت کی اور مرکز سے ماہی گیروں کے مفادا ت کی حفاظت کرنے کے لئے ٹھوس اقداما ت کرنے کی درخواست کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details