اردو

urdu

ETV Bharat / international

سری لنکا کو 27 جنوری تک آکسفورڈ ویکسین ملنے کی امید

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے بتایا کہ بھارت میں تیار کردہ آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 27 جنوری تک سری لنکا پہنچنے کی امید ہے۔

sri lanka hopes to receive oxford vaccine by january 27
سری لنکا کو 27 جنوری تک آکسفورڈ ویکسین ملنے کی امید

By

Published : Jan 24, 2021, 4:33 PM IST

سری لنکا کو پہلے مرحلے میں چھ لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ ویکسین پہلے میڈیکل افسران، پبلک ہیلتھ انسپکٹرز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے


سری لنکا کے صدر نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف کے ساتھ کام کر رہے ٹرائی فورسیز کے لوگ جو طبی عملے اور انتہائی ضرورت مندوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، انہیں بھی پہلے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی اپنے کوسٹ گارڈ کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت

ادھر سری لنکا میں ہفتہ کے روز ویکسینیشن ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ویکسینیشن کا عمل یہاں ویکیسین آنے کے بعد ہی شروع کر دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details