اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران سے بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ - ایران میں پھنسے بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ خدمات

کورونا وائرس کے سبب ایران میں پھنسے بھارتیوں کے لیے وزارت خارجہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، بھارت اور ایران کے درمیان آج سے ایک خصوصی طیارہ خدمات شروع کی جائے گی۔

خصوصی طیارہ خدمات
خصوصی طیارہ خدمات

By

Published : Mar 6, 2020, 12:47 PM IST

واضح رہے کہ ایران میں 2000 سے زائد بھارتی پھنسے ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں بھی کئی ایرانی شہری موجود ہیں جو اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود کوئی بھی بھارتی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے اور کورونا وائرس سے متاثر ہر ملک میں بھارتی سفارتخانے مستعد ہیں۔

اس تعلق سے وزیر داخلہ ایس جئےشنکر نے بھی کہا تھا کہ بھارتی ڈاکٹروں کا عملہ آج ہی ایران پہنچ جائے گا اور کورونا وائرس کے مد نظر وہاں پھنسے بھارتیوں کی واپسی کے لیے ایران کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔

بھارت میں موجود 495 ایرانی سیاحوں کے تعلق سے رویش کمار نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ایرانی سفاتخانے سے بھارتی سفارت خانے کو کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details