جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 79 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اس سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد اب 11344 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا کے امراض کنٹرول اور روک تھام مرکز نے جمعرات کو بتایا کہ اپریل کی شروعات سے اب تک یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں 79 لوگ انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔
مرکز کے مطابق کووڈ 19 کے معاملوں میں اپریل کے شروعات سے ہی روزانہ اضافہ 40 سے کم رہا ہے۔بعد میں یہ تعداد تقریباً 10 سے 20 معاملوں تک سمٹ گئی تھی اور چھ مئی کو محض دو معاملے درج کئے گئے تھے۔