اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا: کورونا متاثرین کے علاج کے لیے 'ریمڈیسیور' کا استعمال شروع - remdisivir begin to be used to treat Corona victims in south korea

امریکہ کے گلیڈ سائنس کے ذریعہ تیار کردہ ریمڈیسیور کا استعمال ابتدا میں ہیپاٹائٹس سی کے علاج میں کیا گیا تھا ، لیکن بعد میں ایبولا ، سارس اور مارس جیسی بیماریوں میں بھی استعمال کیا جانے لگا۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 2, 2020, 10:49 PM IST

جنوبی کوریا نے ایبولا کے مریضوں کو دی جانے والی روایتی اینٹی انفیکشن دوا ریمڈیسیور کا استعمال عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19)کے دو مریضوں پر کیا ہے۔

وزارت صحت کے سنٹر فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریونشن(کے سی ڈی سی)نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

کے سی ڈی سی کے مطابق وزارت فوڈ اینڈ ڈرگ پروٹیکشن نے کورونا مریضوں کے علاج میں ریمڈیسیور کے استعمال کے لئے جون کے آغاز میں ہنگامی فیصلہ کیا تھا۔

یونہاپ نیوزایجنسی نے کے سی ڈی سی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریمیڈیسیورکا استعمال ان مریضوں پر کیا گیا ،جنہیں آکسیجن کی ضرورت تھی۔

امریکہ کے گلیڈ سائنس کے ذریعہ تیار کردہ ریمڈیسیور کا استعمال ابتدا میں ہیپاٹائٹس سی کے علاج میں کیا گیا تھا ، لیکن بعد میں ایبولا ، سارس اور مارس جیسی بیماریوں میں بھی استعمال کیا جانے لگا۔

کورونا کی وبا کے بعد ،ریمڈیسیور کا استعمال اس کے علاج میں کیا جانا بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details