اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا نے پہلا فوجی مصنوعی سیارہ لانچ کیا

اس مصنوعی سیارے کے لانچ کے ساتھ ہی جنوبی کوریا فوجی مواصلاتی سیٹلائٹ کی طاقت حاصل کرنے والا دنیا کا 10 واں ملک بن گیا۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 21, 2020, 6:42 PM IST

اسپیس ایکس راکٹ نے منگل کے روز جنوبی کوریا کے پہلے فوجی مواصلاتی مصنوعی سیارہ کو لانچ کیا۔

اسے جنوبی کوریا کی جانب سے اپنے دیرینہ حریف اور ایٹمی ہتیھاروں سے لیس شمالی کوریا کے خلاف دفاعی تیاری کے طور پردیکھا جارہا ہے۔ منگل کے روز جنوبی کوریا کی دفاع کے حصول کے پروگرام کی انتظامیہ (ڈی اے پی اے) نے یہ بیان جاری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ این ایس ایس -2 سیٹلائٹ امریکہ کے فلوریڈا کے کیپ کینویرال فوجی ہوائی اسٹیشن سے گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 5.30 بجے چھوڑا گیا تھا۔

الجزیرہ کے مطابق اسپیس ایکس ایک پرائیویٹ راکٹ کمپنی ہے جس کے مالک ایلن ماسک ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیٹلائٹ چھوڑے جانے کے 32 منٹ بعد وہ مدار میں نصب ہوگیا۔

ڈی اے پی اے نے کہا کہ اس لانچ کے ساتھ ہی جنوبی کوریا فوجی مواصلاتی سیٹلائٹ کی طاقت حاصل کرنے والا دنیا کا 10 واں ملک بن گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details