کوریا ڈیزیز کنٹرول ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق برطانیہ سے تین لوگ 22 دسمبر کو کوریا پہنچے تھے۔ ان میں سے ایک کے اندر اس کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی تصدیق ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا میں نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پہلے معاملے کی تصدیق کی ہے جس کی پہلی بار برطانیہ میں نشاندہی ہوئی تھی۔
یہ تینوں افراد جنوبی کوریا ایک دن پہلے پہنچے تھے جب اس وائرس سے بچنے کے لیے جنوبی کوریا نے 31 دسمبر تک برطانیہ کے ہوائی سفر پر روک لگا دی تھی۔
تینوں افراد کو جنوبی کوریا کے ایک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
جنوبی کوریا میں نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ جنوبی کوریا میں آج 808 نئے کورونا وائرس کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے قومی سطح پر 819 ہلاکتوں کے ساتھ کورونا کے معاملات 57 ہزار 680 تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی
یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب جنوبی کوریا میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم آئی ہے۔
کرسمس ڈے کے موقع پر ملک بھر میں 1241 کورونا کیسز درج کیے گئے تھے، کورونا شروع ہونے کے بعد سے جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ ہفتہ کو 1132 کیسز سامنے آئے تھے۔
حالیہ ہفتوں میں جنوبی کوریا کے ہسپتالوں، نرسنگ ہومز، گرجا گھروں، جیلوں اور مختلف دیگر مقامات پر کورونا انفیکشن میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
حکومت جنوبی کوریا کے زیادہ سے زیادہ علاقے پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور حکومت کو تشویش ہے کہ اگر جلد زا جلد سخت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو اس سے معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔