اردو

urdu

ETV Bharat / international

10 کروڑ بچوں کے خط افلاس کے نیچے جانے کا اندیشہ - اقوام متحدہ کی تشویشناک رپورٹ

اگرچہ بچے کورونا وائرس سے کم متاثر ہوئے لیکن وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی اثرات سے بچے شدید متاثر ہوئے۔

10 کروڑ بچوں کے خط افلاس کے نیچے جانے کا اندیشہ
10 کروڑ بچوں کے خط افلاس کے نیچے جانے کا اندیشہ

By

Published : Jun 24, 2020, 1:08 PM IST

ایک تشویشناک رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے طویل مدتی اثرات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے 10 کروڑ سے زائد بچے خط غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گنجان آبادی والے جنوبی ایشیا کے خطے میں گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اضافے کی ایک بڑی وجہ معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی ہے، جو وبا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ بچے کورونا وائرس سے کم متاثر ہوئے لیکن وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی اثرات سے بچے شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں تقریباً 60 کروڑ بچے موجود ہیں جن میں 24 کروڑ بچے پہلے خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے جنوبی ایشیا ئی ممالک میں بھارت، پاکستان، افغانستان، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ بدترین صورتحال میں وائرس چھ مہینوں کے اندر مزید 12 کروڑ بچوں کو غربت اور غذائی عدم تحفظ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر جین گو نے ایک بیان میں کہا کہ اب فوری کارروائی کے بغیر کووڈ 19 پوری نسل کی امیدوں اور مستقبل کو ختم کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کیلیے جاری مختلف غذائی اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش میں کچھ غریب ترین خاندان ایک دن میں تین وقت کا کھانا برداشت نہیں کرسکتے ہیں جبکہ سری لنکا میں اس سروے میں بتایا گیا کہ 30 فیصد خاندانوں نے اپنے کھانے کی مقدار میں کمی کردی ہے۔

اسکولوں کی بندش، انٹرنیت تک عدم رسائی، بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب بچے اپنی تعلیم کے حصول کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 'دنیا میں بھر میں تقریباً تین کروڑ 20 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں اور کووڈ 19 کی وجہ سے لاکھوں بچے اس تعداد میں اضافے کا سبب بن جائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details